بدھ 11 نومبر 2026 - 17:06
صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان جموں و کشمیر کی صدارت میں جامعہ باب العلم میرگنڈ میں اساتذہ اور معلمات کا اہم اجلاس

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی کی صدارت میں، محبوب ملت ہال، جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں اساتذہ اور معلمات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی کی صدارت میں، محبوب ملت ہال، جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں اساتذہ اور معلمات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان کی صدارت میں جامعہ باب العلم میرگنڈ میں اساتذہ اور معلمات کا اہم اجلاس

اجلاس میں جامعہ باب العلم میرگنڈ کے تدریسی عملے کے علاوہ مکتب الزہراء حسن آباد کی معلمات نے شرکت کی۔

اجلاس میں تدریسی نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانے، تعلیمی معیار میں بہتری لانے، طلبہ و طالبات کی علمی و اخلاقی تربیت کو مستحکم کرنے اور دونوں تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی و ترقی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان کی صدارت میں جامعہ باب العلم میرگنڈ میں اساتذہ اور معلمات کا اہم اجلاس

اس موقع پر تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے اساتذہ اور معلمات کے کردار، ذمہ داریوں اور باہمی ہم آہنگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

اجلاس کا بنیادی محور تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور نئی نسل کی علمی، اخلاقی اور دینی تربیت کے عمل کو مضبوط خطوط پر استوار کرنا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha